ویب ڈیسک
|
5 مہینے پہلے
ایک بڑے سیارچے کا چاند سے ٹکرانے کا خدشہ

اسلام آباد: ایک سیارچہ جسے پہلے زمین کے لیے خطرہ سمجھا جا رہا تھا، اب چاند سے ٹکرانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگر یہ ٹکراؤ 22 دسمبر 2032 کو ہوتا ہے تو چاند کا ملبہ زمین کا رخ کر سکتا ہے۔
سیارچہ کو دسمبر 2024 میں چلی کی ایک ٹیلی اسکوپ نے دریافت کیا تھا۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق اس کے زمین سے ٹکرانے کا امکان 1.3 فیصد تھا، تاہم بعد ازاں سائنسدانوں نے اس خطرے کو تقریباً ختم شدہ قرار دیا۔
اب جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ڈیٹا کی روشنی میں نئے تجزیے سامنے آئے ہیں جن کے مطابق سیارچے کے چاند سے ٹکرانے کا امکان 4.3 فیصد ہے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ 5 ہزار سال میں چاند سے ٹکرانے والا سب سے بڑا سیارچہ ہوگا، جس سے زمین پر شہاب ثاقب کی بارش ممکن ہے۔
کینیڈا کی مختلف یونیورسٹیوں کی تحقیق کے مطابق چاند کے ٹکراؤ کے نتیجے میں پیدا ہونے والا ملبہ زمین کی طرف آسکتا ہے، جو کہ انسانوں کے لیے خطرناک تو نہیں ہوگا، مگر سیٹلائٹس، اسپیس کرافٹس اور خلا بازوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تصادم چاند پر ایک "جوہری دھماکے” کے برابر اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سیارچہ اس وقت سورج کے گرد گردش کر رہا ہے اور زمین سے کافی دور ہے، جس کے باعث اس کی درست نگرانی ممکن نہیں۔ اگلی بار یہ 2028 میں دوبارہ مشاہدے کے قابل ہوگا، جب سائنسدان اس کے سائز اور راستے کا نیا تجزیہ کریں گے۔

مریم نواز کا آرمی چیف کی قیادت پر اظہارِ اعتماد
17 گھنٹے پہلے

حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…10 گھنٹے پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…12 گھنٹے پہلے
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا…17 گھنٹے پہلے
27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس، جس میں 27 ویں آئینی…17 گھنٹے پہلے

پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں مکمل ڈیڈلاک ہے اور مذاکرات کے…44 منٹس پہلے
وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کا سرمایہ کاری تعاون پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف نے باکو کے دورے کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں…2 گھنٹے پہلے
وزیراعظم کا 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے کابینہ اجلاس طلب
وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے کل صبح 10 بجے کابینہ کا اہم اجلاس طلب…3 گھنٹے پہلے
حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…10 گھنٹے پہلے

سری لنکا نے دورہ پاکستان کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر دورہ پاکستان…34 منٹس ago
پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور…44 منٹس ago
ترکی نے نیتن یاہو کے خلاف غزہ میں نسل کشی کے وارنٹ جاری کر دیے
ترکی نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کی…57 منٹس ago
اسرائیلی آرمی چیف کا غزہ میں تمام سرنگوں کی فوری تباہی کا حکم
اسرائیلی آرمی چیف نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ…1 گھنٹہ ago















